ایک روایت بیان کی جاتی ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کے پُتلے پر ابلیس نے تھوک دیا تو اللہ تعالی نے وہاں سے مٹی نکال کر کُتا بنا دیا- (ملخصاً)
میں (عبد مصطفی) نے بعض لوگوں کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا کہ "چوں کہ حضرت آدم علیہ السلام کی مٹی سے کتے کو پیدا کیا گیا اسی لیے یہ جانور وفادار ہوتا ہے اور ناپاک اس لیے کہ ابلیس کا تھوک شامل ہے" اس روایت میں اتنے باریک نکتوں کو دیکھ پانا ہمارے بس کی بات نہیں البتہ جو ہماری آنکھوں نے دیکھا اسے بیان کرتے ہیں-
اس روایت کے متعلق حضرت علامہ مفتی محمد وقار الدین قادری رضوی رحمة اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں کہ یہ روایت بے بنیاد اور لغو (بکواس) ہے- صحیح روایت میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا-
(وقار الفتاوی، ج1، ص344)
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here