حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں محمد کی جان ہے! تم لوگوں پر ایک دن ضرور ایسا آئے گا کہ تم مجھے نہیں دیکھ سکو گے اور میری زیارت کرنا تم لوگوں کے نزدیک اہل (گھر والوں) اور مال سے زیادہ محبوب ہوگا-
(صحیح مسلم، باب فضل النظر الیہ ﷺ و تمنیه، ح6008)
علامہ خطابی لکھتے ہیں کہ (حضور کے وصال کے بعد) بعض صحابہ نے (تو یہاں تک) کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی تدفین مبارک کے بعد ہم خود اپنے آپ کو اجنبی لگتے تھے!
(شرح صحیح مسلم للسعیدی، جلد سادس، کتاب الفضائل، ص828، ملتقطاً)
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here