پیار اور خودکشی

میرے ایک دوست کی بہن کو کسی لڑکے سے پیار ہو گیا۔
اُس نے گھر میں نکاح کرنے کی ضد کی لیکن گھر والوں نے لڑکا پسند نہ ہونے کی وجہ سے منع کر دیا۔ 
اصرار کرنے پر بھی جب گھر والے راضی نہ ہوئے تو ناامید ہو کر اس نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر جان دے دی!!! 

یہ تو ایک واقعہ ہے، ایسے نہ جانے کتنے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال ہزاروں لوگ پیار میں ناکام ہونے کی وجہ سے خودکشی کرتے ہیں۔
ہمیں لگتا ہے کہ ایسا کچھ ہونے کے بعد گھر والوں کو افسوس کے ساتھ ساتھ اس بات کا احساس بھی ضرور ہوتا ہوگا کہ انھوں نے نکاح سے انکار کر کے ایک بڑی غلطی کی ہے۔
اگر ان معاملات میں نکاح کروا دیا جائے تو ایسے حادثات نہیں ہوں گے۔

پہلی غلطی تو یہی ہے کہ بچوں کو اچھی تربیت نہیں دی اور جب معاملہ یہاں تک آ جائے تو ان کی مدد کرنے کے بجائے کوئی دوسری غلطی نہ کریں۔

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post