تیس ہزار (30000) اوراق پر مشتمل تفسیر

ایک دن امام ابن جریر رحمہ اللہ نے اپنے شاگردوں سے فرمایا کہ اگر میں قرآن کی تفسیر لکھوں تو تم پڑھو گے؟ 
شاگردوں نے کہا کہ کتنی بڑی تفسیر ہوگی؟ 
آپ نے فرمایا کہ تیس ہزار اوراق پر مشتمل ہوگی! شاگرد کہنے لگے: حضرت! اتنی لمبی تفسیر پڑھنے کے لیے اتنی لمبی عمر کہاں سے لائیں گے؟ چناں چہ پھر علامہ ابن جریر نے تین ہزار اوراق پر مشتمل تفسیر لکھی-

(متاع وقت اور کاروان علم، ص184 بہ حوالہ علم اور علما کی اہمیت، ص20، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم قادری حفظہ اللہ، مکتبہ اہل سنت پاکستان)

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post