ابلیس کی بیٹی اور داماد

حضرت سیدنا علی خوّاص رحمت اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ پوری دنیا ابلیس لعین کی بیٹی ہے اور اس سے محبت کرنے والا ہر شخص اس کی بیٹی کا خاوند ہے لہذا ابلیس اپنی بیٹی کی خاطر دنیادار شخص کے پاس آتا رہتا ہے-

(العھود المحمدیۃ، قسم المامورات، ص125 بہ حوالہ الحدیقۃ الندیۃ شرح الطریقۃ المحمدیۃ، ج1، ص136)

کہیں ہم بھی دنیا سے محبت کر کے ابلیس کے داماد تو نہیں بن بیٹھے؟ 
آج ہمارے پاس دنیاوی علم ہے دینی نہیں، انگریزی بولنا جانتے ہیں لیکن عربی پڑھنا نہیں، گھر میں گاڑیاں، سوفا، اے سی، فرِج وغیرہ ہے مگر دینی کتابیں نہیں!!! 

کہیں ہم صحیح میں ابلیس کے داماد تو نہیں؟ 

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post