ابلیس کی بیوی کا نام

ایک شخص نے امام شعبی رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھ لیا کہ ابلیس کی بیوی کا کیا نام تھا؟
اب بتائیے کہ اس کا جواب جان کر اس شخص کو کیا فائدہ ہوتا؟ کیا یہ عقائد کا حصہ ہے یا کوئی ضروری مسئلہ ہے؟

امام شعبی رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی سوال کے جیسا ہی جواب عطا فرمایا؛ آپ نے فرمایا کہ ابلیس کے نکاح میں مَیں شریک نہیں ہو پایا تھا، اس لیے (اس کی بیوی کے) نام سے واقف نہیں-

(المراح فی المزاح، ابو البرکات بدر الدین محمد شافعی، ص69، ملخصاً)

ہمیں چاہیے کہ جب علما سے سوال کرنے کا موقعہ میسر آئے تو فالتو سوال کر کے وقت کو ضائع نہ کیا جائے بلکہ ضروری سوال کیا جائے جس کا جواب مفید ثابت ہو-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post