وہ جو نہ تھے

امام اعظم، امام ابو حنیفہ علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:

انت الذی لولاک ما خلق امرؤ
کلا ولا خلق الوری لو لاکــــــ

یعنی آپ ﷺ کی ذات وہ مقدس ذات ہے کہ اگر آپ نہ ہوتے تو کوئی فرد بشر پیدا نہ ہوتا بلکہ سرے سے کسی مخلوق کی تخلیق ہی نہ ہوتی-

اسی فکر کے جلوے امام اہل سنت، اعلی حضرت رحمہ اللہ کے کلام میں بھی جھلکتے ہیں، چناں چہ آپ لکھتے ہیں:

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا وہ جو نہ ہوں تو کچھ نہ ہوں
جان ہے وہ جہان کی جان ہے تو جہان ہے

(ماخوذ از مضمون "کلام رضا میں فکر بو حنیفہ کے جلوے" محرر شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف حبیبی مصباحی، ملخصاً)

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post