صحابہ اور حضور کے نعلین

صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم نے حضور ﷺ کی محبت میں جو کارنامے انجام دیے ہیں ان کو آئینہ بنا کر دیکھا جائے تو ہم بھی اپنے کردار کو آسانی سے سنوار سکتے ہیں- صحابہ کرام کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ انھیں اپنے نبی سے نسبت رکھنے والی ہر شے سے محبت تھی-

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ نبی کریم ﷺ کے نعلین کو اپنے پاس رکھا کرتے تھے- جب نبی کریم ﷺ مجلس برخاست فرماتے تو آپ حضور ﷺ کو نعلین پہنایا کرتے تھے اور جب اتارتے تو آپ نعلین کو جھاڑ کر اپنی آستین میں رکھ لیا کرتے تھے اور تا قیام ثانی اپنے پاس ہی رکھتے-

(ملخصاً: جواہر البحار فی فضائل النبی المختار، ج1، ص41، 42، ط ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور، س2013)

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post