حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
بندہ بعض اوقات ایک ایسی بات کَہ دیتا ہے جس کا نقصان نہیں سمجھتا، اور اس کی وجہ سے وہ دوزخ میں اس قدر اتر جاتا ہے جس قدر کہ مشرق و مغرب کے درمیان فاصلہ ہے!
(مسلم، الزھد، ص1219، ر48182-
و بخاری، الرقاق، ص544، ر6477-
و ترمذی، الرقاق، ص1885، ر2314 بہ حوالہ امثال صحیح مسلم، ص102)
بنا سوچے سمجھے بولنا ہمارے لیے ہلاکت کا سبب بن سکتا ہے- کسی بھی بات کو بولنے سے پہلے غور و فکر کرنا چاہیے- کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی ایک جملہ ہمیں دوزخ میں ڈال دے!
اللہ تعالی ہمیں فضول باتوں سے بچائے-
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here