مولانا شہزاد قادری ترابی فرماتے ہیں کہ میں اپنے پیر و مرشد، حضرت علامہ سید شاہ تراب الحق قادری علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضر تھا، ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ مجھ پر کسی نے جادو کروا دیا ہے، آپ علاج کیجیے-
آپ علیہ الرحمہ نے اپنی عادت کے مطابق تعویذ عطا فرمائی اور خوب تسلی دی مگر وہ شخص مطمئن نہیں ہوا اور بار بار یہی کَہ رہا تھا کہ مجھ پر کسی نے جادو کروا دیا ہے-
آخر میں شاہ صاحب علیہ الرحمہ نے فرمایا: ایسا لگتا ہے کہ تم پر جادو کسی معمولی آدمی نے نہیں کروایا بلکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور کے سب سے بڑے جادوگر "سامری" نے تم پر جادو کروایا ہے-
یہ سنتے ہی وہ تعویذ لے کر مسکراتا ہوا چلا گیا اور موجود حاضرین بھی مسکرا دیے-
(ملخصاً: خطبات ترابی، ج5، ص268، زاویہ پبلی شرز لاہور)
ہماری عوام میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جنھیں ہمیشہ لگتا ہے کہ کسی نے ہم پر جادو کروا دیا ہے- عورتوں میں یہ بات زیادہ پائی جاتی ہے- انھوں نے پہلے سے یہ بات ذہن نشین کر لی ہوتی ہے کہ ہم پر جادو کیا گیا ہے اور جب انھیں اس کے بر خلاف بتایا جائے کہ آپ پر کسی نے کچھ نہیں کروایا تو انھیں تسکین حاصل نہیں ہوتی گویا وہ یہی سننا چاہتے ہیں کہ مجھ پر کسی نے جادو کروا دیا ہے-
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے-
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here