امام شعبی رحمہ اللہ تعالی کے بارے میں عمر بن ابی زائدہ کہتے ہیں کہ کسی سوال کے جواب میں امام شعبی سے زیادہ میں نے کسی کو بہ کثرت یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ مجھے معلوم نہیں- یعنی امام شعبی اکثر سوالوں کے جواب میں یہ کہتے تھے کہ "مجھے معلوم نہیں"
(دارمی بہ حوالہ انباء الحی، مترجم، ص269)
یہ کہنا کتنا مشکل ہے کہ مجھے نہیں معلوم یا میں نہیں جانتا! اگر دو چار لوگوں کے بیچ کسی عالم کو یہ کہنا پڑ جائے تو کیا ہوگا؟ مانا کہ یہ کہنے میں جھجک محسوس ہوگی لیکن بھلائی اسی میں ہے کہ غلط بیانی کا سہارا لینے کے بجائے کَہ دیا جائے کہ "مجھے معلوم نہیں"
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here