میکے سے پڑھائی، نتیجے میں طلاق

سوشل میڈیا پر یہ جملہ کافی دیکھنے کو ملتا ہے کہ جو لڑکیاں شادی کے بعد میکے سے پڑھائی کرتی ہیں ان کو نتیجے (Result) میں طلاق کی ڈگری ملتی ہے، 
یہ بات صحیح ہے کہ اگر ایک لڑکی شادی کے بعد اپنے سسرال میں اپنے شوہر اور اپنے سسرال والے جو کہ اس کے گھر والے ہیں، ان کے مطابق خود کو ڈھال کر چلنے کے بجائے اپنے میکے والوں سے پڑھے گی یعنی وہ جو کہیں گے اسے اپنے لیے حرفِ آخر سمجھے گی اور سسرال والوں سے مخالفت کرے گی اور انھیں دشمن جانے گی تو پھر مسائل ہی مسائل ہوں گے۔

یہاں ہوتا یہ ہے کہ لڑکی کے میکے والے ان حالات اور ان تمام باتوں کو نہیں جانتے جو سسرال میں ہوتی ہیں یا میاں بیوی کے درمیان کی ہوتی ہیں اگرچہ انھیں کافی تفصیل سے بتا بھی دیا جائے پھر بھی وہ تصویر کا ایک رخ بھی صحیح سے دیکھ نہیں پاتے اور ایسے مشورے دیتے ہیں جو مزید مسائل کو بڑھا دیتے ہیں، ہمارے پاس اس طرح کے مسائل پر لکھنے کے لیے گزارشات آتی رہتی ہیں اور کئی معاملات ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں جنھیں ہم ہم نے قریب سے دیکھا ہے جہاں میاں بیوی کو مل کر اپنا گھر سنبھالنا چاہیے تھا وہاں کسی تیسرے کا دخل معاملہ بگاڑ دیتا ہے، 
میاں بیوی کے درمیان نا اتفاقی بٹھانے اور ان میں جدائی ڈالنے والوں پر حدیث میں لعنت آئی ہے اور یہاں یہی ہو رہا ہوتا ہے لہٰذا میکے والوں کو خوب غور کرنا چاہیے کہ وہ کہیں اس لعنت کے مستحق تو نہیں ہو رہے؟

عورتوں کو چاہیے کہ اطاعت کریں اور مخالفت کرنے کو اپنا مشغلہ نہ بنائیں، شکوے شکایتوں کو ہمیشہ زبان پر رکھنے سے پرہیز کریں، صبر اور تحمل کے ساتھ اپنے شوہر کے لیے سکون کا باعث بنے، ورنہ آپ کی ناشکری آپ کے پاس موجود نعمتوں کے زوال کا سبب بن سکتی ہے۔

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post