کنیز ملت اور انسٹاگرام کی کہانی

ایک ٹرینڈ لڑکیوں میں یہ چل رہا ہے کہ انسٹاگرام پر ایک ایسے نام سے آئی ڈی بناتی ہیں جن سے ان کے پیر کی نسبت ظاہر ہوتی ہے مثلاً کنیز فلاں، فلاں کی شیرنی اور فلاں کی شہزادی وغیرہ
آگے بڑھنے سے پہلے ہم ایک اور حقیقت آپ کو بتانا چاہیں گے کہ لڑکیوں کے جتنے معاملات ابھی سامنے آ رہے ہیں ان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام سے تعلق رکھتے ہیں، فیس بک، واٹس ایپ اور دوسرے پلیٹ فارمز کو انسٹاگرام نے ان معاملات میں پیچھے چھوڑ رکھا ہے۔

ایسی لڑکیوں کے سروں پر دین کی تبلیغ کا ایسا بھوت سوار ہے کہ نفع اور نقصان کا فرق بھی سمجھ نہیں آتا، انھیں لگتا ہے کہ یہ دین کا کام کر رہی ہیں لیکن نتائج بتا رہے ہیں کہ شکار کرنے گئے تھے اور خود شکار ہو بیٹھے والے حالات ہیں۔

لڑکیوں کی تعلیم کا سلسلہ ایسے ہی کافی غلط چل نکلا ہے، اوپر سے یہ موبائل اور ایسے پلیٹ فارمز انہیں اپنے بنیادی مقاصد سے دور کرتے جا رہے ہیں، ایک لڑکی کو چاہیے کہ پہلے وہ کام سیکھے جو اُسے آگے زندگی بھر کرنا ہے، اگر ان کرنے والے کاموں کو آج نظر انداز کرے گی تو کل اُس شخص کے لیے مسائل پیدا کرے گی جو اس کا شوہر بنے گا اور اُسے خانگی فکر سے آزاد نہ کر سکے گی جو کہ ایک عورت کا مقصد ہونا چاہیے۔

کام وہ کریں جو آپ کی ترجیحات میں سے ہیں، جنھیں آپ نے پہلے کرنا ہے، غیر ضروری یا بعد کی چیزوں کو پہلے لا کر اصل اور ترجیحات کو ترک کرنا نظام کو بگاڑ کر رکھتا ہے، یہ بہت غور کرنے والی باتیں ہیں ان کے لیے جو علم اور فہم والے ہیں۔

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post