کوئی خوش کوئی غمگین

حضور اکرم ﷺ کی آمد پر سوائے کچھ بد نصیبوں کے سبھی خوش ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں-

نثار تری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں

کوئی آمنہ کے لال ﷺ کی محبت میں اُن کو یاد کر کے خوش ہو رہا ہے تو کسی کے لیے یہ یادیں تکلیف کا سبب بنی ہوئی ہیں- یہ بھی میرے آقا ﷺ کا جلوہ ہے کہ آپ کی پھول سی خوب صورت یادیں غداروں کے دل میں کانٹا بن کر چبھ رہی ہے- اعلی حضرت کیا خوب فرماتے ہیں،

کوئی جان بس کے مہک رہی کسی دل میں اس سے کھٹک رہی
نہیں اس کے جلوے میں یک رہی کہیں پھول ہے کہیں خار ہے

میرے امام فرماتے ہیں کہ کسی نے حضور اکرم ﷺ کی محبت کو اپنی جان میں بسایا ہوا ہے اور آپ کی یادیں وفا داروں کے دلوں میں جان بن کر مہک رہی ہے اور کچھ وہ بد بخت ہیں کہ جن کو اس سے تکلیف ہو رہی ہے؛ ثابت ہوا کہ آپ کے جلوے ایک کام نہیں کرتے بلکہ دو کام کرتے ہیں- وفا داروں کو آپ کی یادوں سے سکون حاصل ہوتا ہے اور غداروں کو ایذا پہنچتی ہے-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post