ایک تابعی بزرگ، حضرت سعید بن مسیب رحمة اللہ تعالٰی علیہ نے اپنی صاحبزادی کا نکاح اپنے ایک طالب علم سے کیا-
دوسرے دن صبح کے وقت جب ان کے شوہر گھر سے نکلنے لگے تو شہزادی صاحبہ نے پوچھا: میرے سرتاج! کہاں تشریف لے جا رہے ہیں؟
انھوں نے کہا: علم دین سیکھنے کے لیے (آپ کے والد) سعید بن مسیب رحمہ اللہ کی مجلس میں جا رہا ہوں-
شہزادی صاحبہ نے کہا: آپ بیٹھ جائیے! (میرے والد کے پاس مت جائیے) علم سعید میں آپ کو سیکھاتی ہوں-
(انظر: المدخل لابن الحاج مکی، ج1، ص156 بہ حوالہ ماہنامہ فیضان مدینہ)
اللہ تعالی ہمیں بھی ایسی علم والی بیوی عطا فرمائے جو خدمتِ دین میں ہماری مدد کرے، آمین-
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here