حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ علم کو لکھ کر قید کر لو-
(نوادر الاصول، 265/1)
جب بھی کوئی ایسی بات معلوم ہو جسے آپ اپنی یادداشت میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو چاہیے کہ اسے لکھ لیں- ہمارے بزرگوں کا بھی یہی طریقہ تھا کہ اہم باتوں کو لکھ لیا کرتے تھے-
حضرت سیدنا خلیل بن احمد علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ میں نے جو کچھ سنا، لکھ لیا، جو کچھ لکھا وہ یاد کر لیا، جو کچھ یاد کیا اس سے فائدہ اٹھایا ہے-
(جامع بیان العلم و فضلہ، ص108)
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here