حضور کی 8 ادائیں

نبی کریم ﷺ کی ہر ادا پیاری ہے جن میں سے آٹھ یہ بھی ہیں:

(1) جب بھی کوئی آپ ﷺ کو پکارتا تو آپ "لبیک" کَہ کر جواب عنایت فرماتے-

(الشفاء، 121/1)

(2) اگر کوئی شخص آپ ﷺ کے کان میں سرگوشی کرتا تو جب تک اس کی بات مکمل نہ ہو جاتی، آپ اپنا سر مبارک اس سے دور نہ فرماتے-

(ایضاً)

(3) آپ ﷺ مجلس میں کبھی پاؤں پھیلا کر نہ بیٹھتے-

(ایضاً) 

(4) جب کوئی ملاقات کے لیے آتا تو بعض اوقات اس کے لیے آپ اپنی چادر بچھا دیتے بلکہ اپنی مسند بھی پیش کر دیا کرتے-

(ایضاً، 122/1)

(5) آپ ﷺ صحابہ کرام کو ان کی کنیت اور پسندیدہ ناموں سے پکارتے-

(ایضاً) 

(6) آپ ﷺ بڑی وقار کے ساتھ اس طرح ٹھہر ٹھہر کر گفتگو فرماتے کہ اگر کوئی آپ کے جملوں کو گننا چاہتا تو گن سکتا تھا-

(ایضاً، 139/1)

(7) آپ ﷺ رفتار کے ساتھ جھک کر یوں چلا کرتے تھے گویا بلندی سے اتر رہے ہیں، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ چلنے میں ہانپنے لگتے-

(شمائل ترمذی، ص86)

(8) آپ ﷺ خوشبو کا تحفہ واپس نہیں فرماتے بلکہ فرماتے کہ خوشبو کا تحفہ رد مت کرو کیوں کہ یہ جنت سے نکلی ہے-

(ایضاً، ص130)

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post