کہنے سے پہلے کرو بھی

ایک بزرگ کے پاس ایک عورت اپنے بچے کو لے کر آئی اور کہنے لگی: اس بچے کو گُڑ کھانے سے منع فرما دیں-
بزرگ نے کہا کہ وہ اس بچے کو دوسرے دن لے کر آئے-
جب وہ عورت دوسرے دن بچے کو لے کر آئی تو بزرگ نے بچے سے فرمایا: بیٹا گُڑ مت کھایا کرو......، 
بچے کی ماں بولی: حضرت! یہ نصیحت تو آپ کل بھی کر سکتے تھے (پھر دوسرے دن کیوں بلایا؟) 
بزرگ فرمانے لگے: کل ایسا کرنا ناممکن تھا کیوں کہ میں نے کل خود گُڑ کھایا ہوا تھا! 

(انظر: آدابِ استاد و شاگرد، ص33)

دوسروں کو نصیحت کے پھول بانٹنے سے پہلے ہمیں خود کو دیکھنا چاہیے کہ ہم نے کتنی باتوں پر عمل کیا ہے- اگر ہم عمل کے بعد دوسروں کو نیکیوں کی دعوت دیں گے تو ہماری دعوت قبول ہوتی ہوئی نظر آئے گی-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post