ایک مرتبہ حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنھما مسجد میں تشریف لائے تو دیکھا کہ وہاں ایک قصہ گو بیٹھ کر قصے سنا رہا ہے- آپ نے ایک سپاہی کو اس کی طرف متوجہ کیا کہ وہ اسے مسجد سے باہر نکال دے، چناں چہ اس سپاہی نے اسے مسجد سے باہر نکال دیا!
اگر قصہ گوئی کا تعلق ذکر کی مجالس سے ہوتا اور قصہ گو کو علما میں شمار کیا جاتا تو حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالی عنھما کبھی بھی اسے مسجد سے باہر نہ نکالتے-
(ملخصاً: المدخل لابن الحاج، ج1، ص333 بہ حوالہ قوت القلوب، ج1، ص708، ط مکتبة المدینہ کراچی)
حضرت سیدنا مولی علی رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں بھی منقول ہے کہ آپ جب بصرہ تشریف لائے تو قصہ گو مقررین کو مسجد سے باہر نکالا-
(ایضاً)
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ صحابۂ کرام نے قصہ خوانوں کو مساجد سے نکالا ہے اور مارا بھی ہے-
(القول الجمیل بہ حوالہ فتاوی اجملیہ، ج4، ص101)
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here