طوبی

جنت میں ایک درخت ہے جس کا نام طوبی ہے- اس درخت کے بارے میں ایک روایت ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

درختِ طوبی، اخروٹ کے درخت کے مشابہ ہے-
ایک شخص نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس کی جڑ کتنی بڑی ہے؟
آپ نے فرمایا: اگر تم اونٹ پر سوار ہو تو وہ اونٹ چلتے چلتے بوڑھا ہو جائے اور تم اس کی جڑ کا احاطہ نہیں کر سکو گے! 

حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ طوبی جنت کا ایک درخت ہے جس کی شاخیں جنت کے ہر گھر میں ہیں اور اس درخت پر خوب صورت پھل ہیں اور ہر حسین پرندہ اس درخت پر بیٹھا ہے-

(عمدۃ القاری، ج5، ص216 بہ حوالہ نعم الباری فی شرح صحیح البخاری)


عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post