ڈاکٹر طاہر صاحب

ڈاکٹر طاہر صاحب کے متعلق بہتوں نے بہت کچھ لکھا؛ کسی نے رد میں لکھا تو کسی نے دفاع اور حمایت میں لکھا- اگر ہم انصاف کی نظروں سے دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ جنھوں نے حمایت میں لکھا ہے ان کی نظروں میں ڈاکٹر صاحب کے کام نے پردہ ڈال رکھا ہے ورنہ علماے اہل سنت نے ڈاکٹر صاحب کے متعلق متفقہ طور پر اپنا نظریہ پیش فرما دیا ہے جو مزاجِ شریعت کے عین مطابق ہے-

اب تک ڈاکٹر صاحب کے بارے میں جو فتاوی، اقوال اور نظریات علماے اہل سنت کی جانب سے منظر عام پر آئے ہیں وہ لوگوں کی رہ نمائی کے لیے شافی و کافی ہے- میں فقط اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ:

دستار کے ہر پیچ کی تحقیق ہے لازم 
ہر صاحب دستار معزز نہیں ہوتا 

شاعر کی مراد تک بھلے ہی مجھ کم فہم کی رسائی نہ ہو سکے لیکن میں اس شعر کے ذریعے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب ہوں یا عالَم رویا میں ائمہ و محدثین سے دستار حاصل کرنے والا کوئی صوفی، اُن کے دستار کے ہر پیچ کی تحقیق کرنا لازم ہے کیوں کہ کبھی کبھی جو دکھتا ہے وہ ہوتا نہیں اور جو ہوتا ہے وہ دکھائی نہیں دیتا-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post