یوٹیوب یا گمراہی ٹیوب 

سمارٹ فون کا استعمال کرنے والے بیشتر لوگ جانتے ہیں کہ یوٹیوب کیا ہے لہذا اس بارے میں زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے- شارٹ کٹ میں اتنا جان لیجیے کہ یہ ایک ویب سائٹ ہے جو وڈیوز کے لیے بنائی گئی ہے- اس میں کوئی بھی کہیں سے بھی وڈیوز رکارڈ کر کے اپلوڈ کر سکتا ہے اور پھر شئرنگ کے ذریعے کئی لوگوں تک پہنچا سکتا ہے-

یوٹیوب سے لوگوں کو کافی فائدہ ہوا ہے- جن لوگوں کو مشکل سے ان کے محلے والے بھی نہیں جان پاتے، آج یوٹیوب کی وجہ سے وہ لاکھوں لوگوں میں مشہور ہیں؛ یہ الگ سی بات ہے کہ انھوں نے کس طرح کی وڈیوز سے شہرت حاصل کی-

دیہات میں ایک تقریر کرنے والے کو زیادہ سے زیادہ کتنے لوگ جان پاتے لیکن یہ یوٹیوب ہی ہے کہ انھیں "انٹر نیشنل" سطح پر مشہور کر دیا-
اس سے آپ ہزاروں کلو میٹر دور رہنے والے کسی عالم کی تقریر کو مفت میں سن سکتے ہیں! 

یہ تو ہوئی فائدے کی بات لیکن اس کے سائڈ ایفیکٹس دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ یہ یوٹیوب نہیں بلکہ "گمراہی ٹیوب" ہے- ایک شخص نے یوٹیوب کھولا اور تقریر سننی شروع کر دی، اسے پتا ہی نہیں کہ تقریر کرنے والا کس گروپ سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے نظریات کیسے ہیں! پھر دھیرے دھیرے اس کی باتیں اچھی لگنے لگیں، اب وہ جو بھی کہتا ہے اِس کے لیے حرف آخر ہوتا ہے اور وہ شخص اس طرح گمراہی کے کنوے میں جا گرتا ہے-

میرے ایک دوست جو لوگوں کو نیکی کی دعوت بھی دیا کرتے ہیں، ایک دن اسی یوٹیوب کے اوپر گفتگو چل رہی تھی تو انھوں نے ایک مقرر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ فلاں مقرر صاحب بھی بہت اچھا بیان کرتے ہیں.... ،
میں تو فلاں صاحب کا نام سن کر بالکل حیران ہو گیا کیوں کہ ان کا تعلق ایک گمراہ فرقے سے ہے! پاکستان کے رہنے والے ہیں اور اپنی اِموشنَل ایکٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں-

جب میں نے اپنے دوست کو یہ بتایا تو تھوڑی دیر کے لیے ان کی آنکھیں بڑی ہو گئیں پھر انھوں نے آئندہ سے فلاں صاحب کے بیانات نہ سننے ہا کا عہد کیا-

نہ جانے کتنے لوگ اس یوٹیوب کی وجہ سے گمراہ ہوئے ہیں- نوجوانوں کا ایک بہت بڑا طبقہ اس دلدل میں پھنس چکا ہے جن کے نکلنے کی کوئی راہ نظر نہیں آتی! 

اگر آپ یوٹیوب کا استعمال کرتے ہیں تو بہت ہی احتیاط کے ساتھ کریں- علماے اہل سنت کے علاوہ کسی کا بیان نہ سنیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ یوٹیوب آپ کے لیے گمراہی کا ٹیوب بن جائے-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post