حضرت علامہ مولانا سید محمد مدنی اشرفی جیلانی لکھتے ہیں:
رسول کریم ﷺ کو چاہنا ایمان ہے، اور سب سے زیادہ چاہنا کمالِ ایمان ہے- یہ ایک ایسی منصوص حقیقت ہے جو ہر طرح کے شکوک و شبہات سے بالا تر ہے-
یہ بھی ایک عجیب اتفاق ہے کہ "ابجد" کے حساب سے "ایمان" کا جو عدد ہے، بعینہ وہی عدد "حب محمد" ﷺ کا بھی ہے-
ایمان کا عدد ہے: ایک سو دو (102) اور یہی عدد "حب محمد" ﷺ کا بھی ہے-
یہ اتفاق بھی قابل دید ہے کہ جو عدد "کفر" کا ہے، بعینہ وہی عدد "ہجر محمد" کا بھی ہے-
کفر کا عدد ہے: تین سو (300) اور "ہجر محمد" کا بھی یہی عدد ہے- ہجر کہتے ہیں قطع تعلق کر لینے کو.......، الغرض نبی کی محبت ہی ایمان ہے اور ایمان ہی نبی کی محبت ہے-
(ملتقطاً: کتاب "یایھا الذین آمنوا" پر تبصرہ، ج1، ص12)
اللہ تعالی ہمیں حقیقی"حب محمد" ﷺ عطا فرمائے-
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here