عاشق کی زکوۃ

حضرت ابو بکر شبلی علیہ الرحمہ سے کسی نے زکوۃ کا نساب پوچھا- آپ نے فرمایا کہ فقہ کا مسئلہ پوچھ رہے ہو یا عشق کی بات کر رہے ہو؟ 
اس بندے نے کہا کہ دونوں طرح سے ارشاد فرما دیں-

آپ نے فرمایا کہ شریعت کی زکوۃ اڑھائی فی صد ہے جب کہ عشق کی زکوۃ سارے کا سارا مال اور اس کے ساتھ ساتھ جان کا نذرانہ پیش کرنے سے ادا ہوتی ہے- 

اس بندے نے کہا کہ عشق کی زکوۃ کی کیا دلیل ہے؟ 
آپ نے فرمایا کہ اس کی دلیل یہ ہے کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنا سارا مال نبی کریم ﷺ کی خدمت میں پیش کر دیا اور اپنی بیٹی عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا نذرانے کے طور پر پیش کر دی-

(مکتوبات یحییٰ منیری، ص34 بہ حوالہ ضرب حیدری، ص51) 

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post