آج میں نے بریانی کھائی، آج میرے گھر میں گاجر کا حلوہ بنا تھا، آج ہم نے فلاں سبزی کھائی اور فلاں فلاں پھل کھائے......،
ایسا کچھ بھی کہنے سے پہلے دیکھ لیجیے کہ آپ کے آس پاس کس طرح کے لوگ موجود ہیں- کہیں ایسا نہ ہو کہ ان میں سے کسی نے کئی دنوں سے اچھا کھانا نہ کھایا ہو اور آپ کی باتیں سن کر اسے تکلیف محسوس ہو-
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا:
تم اپنی ہانڈی (میں پکنے والے کھانے کی) بو سے اپنے پڑوسیوں کو تکلیف مت پہنچاؤ-
(ملتقطاً: کنز العمال فی سنن الاقوال والافعال، اردو، ج9، ص42، ر24897)
اس حدیث کو سامنے رکھ کر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کھانے کی تصویر کھینچ کر فیس بک پر اپلوڈ کرنا یا کسی دوسرے ذریعے سے اپنے دوستوں یا کسی اور کو بھیجنا بھی درست نہیں ہے- آپ کھائیں لیکن شور نہ مچائیں-
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here