عورتوں کی باتیں

مانیں یا نہ مانیں لیکن عورتوں کی باتیں بہت خطر ناک ہوتی ہیں! جو لوگ ہمیشہ عورتوں کی کہی پر چلتے ہیں وہ تباہی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر عورت کی ہر بات غلط ہوتی ہے لیکن اکثر باتیں ایسی ہوتی ہیں جن پر عمل کرنے سے دو لوگوں، گھروں بلکہ ملکوں میں بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ عورتوں کی رائے کی مخالفت کرو (یعنی وہ جو کہیں اس کا الٹ کرو) کیوں کہ ان کی مخالفت میں برکت ہے۔

(کنز العمال، ج3، ص350، ر8769) 

اس سے یہ ثابت کرنا مقصود نہیں ہے کہ تمام عورتوں کی تمام باتیں ناقابل قبول ہیں بلکہ یہ بتانا مقصود ہے کہ اکثر باتیں درست نہیں ہوتیں۔ اس کی تائید ایک دوسری روایت سے بھی ہوتی ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اہم معاملات میں اپنی عورتوں سے بھی مشورہ لیا کرتے تھے، بسا اوقات آپ ان کی بات میں کوئی اچھائی دیکھتے جو آپ کو اچھی لگتی تو اس پر عمل کرتے۔

(ایضاً) 

عورتوں کی باتیں سنیں لیکن سوچ سمجھ کر عمل کریں۔ کئی لوگوں نے اپنی بیوی کی اندھا دھند پیروی میں اپنے ماں باپ تک کو چھوڑ دیا اور کئیوں کی تو یہ حالت ہو جاتی ہے کہ آخر میں خودکشی کر بیٹھتے ہیں۔ اگر بیوی کوئی اچھی بات کہتی ہے تو قبول کریں ورنہ مخالفت سے بالکل نہ ڈریں۔ عورتوں کو بھی چاہیے کہ سوچ سمجھ کر اور آگے پیچھے کا سوچ کر مشورہ دیں۔

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post