4 شادی کے نقصانات


ایسا ہو سکتا ہے کہ کسی کام کے آغاز میں ہمیں کُچھ منفی اثرات (Side Effects) نظر آئیں پر یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آگے اُس سے فائدہ کتنا بڑا ہے۔


جہاد کو لے لیجیے تو اِس میں لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے، خون بہتا ہے اور گھر بلکہ علاقے تباہ ہو جاتے ہیں لیکن یہی آگے چل کر امن کا سبب بنتا ہے اور فتنے ختم ہوتے ہیں۔


چار شادی کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے۔

ایک طرح سے ہم ابھی آغاز کرنے کی ہی بات کر رہے ہیں کیونکہ تقریباً اس کا نام و نشان مٹ چکا ہے اور ایسا ہی چلتا رہا تو نہ جانے کیا ہوگا۔

اب چوں کہ حالات ایسے ہیں تو یہ عجیب کیا بڑا عجیب لگے گا پر یہی حل (Solution)  ہے شادی بیاہ کے سسٹم کو سدھارنے کا ورنہ لوگوں نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔


اس میں پہلے علما، حفاظ، مبلغین وغیرہ اہلِ علم حضرات کو آگے آنا ہوگا تاکہ وہ دوسروں کے لیے مثال اور نمونہ بن سکیں۔

آگے آنے کا مطلب خود بھی ایک سے زیادہ شادیاں کیجیے اور اپنے بچّوں کو بھی ترغیب دیجیے۔


غربت، عدل، حقوق، معاشرے وغیرہ کی بات جس طرح کی جاتی ہے تو اس حساب سے ایک نکاح بھی کرنے سے بچنا چاہیے۔


عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post