کن کی لکھی ہوئی نعتیں سنیں اور پڑھیں؟
نعت شریف پڑھنا اور سننا دونوں عبادت اور سعادت ہے۔
نعت شریف پڑھنا صحابہ کرام علیھم الرضوان کی سنت ہے کہ اصحابِ رسول بھی سرکارِ والاتبار ﷺ کی بارگاہ میں نعت سنانے کا شرف حاصل کرتے تھے۔
اب یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ نعت تو کئی ایک لوگوں نے لکھی ہے تو کس کے کلام سننے اور پڑھنے چاہییں جو شرعی غلطیوں سے پاک ہو۔
اسی لیے کچھ معتبر اور مستند بزرگوں کے اسماے گرامی حاضر ہیں جن کے کلام الحمدللہ غلطیوں سے پاک ہیں:
اعلی حضرت امام احمدرضاخان بریلوی (حدائقِ بخشش)
شہزادۂ اعلیٰ حضرت حجة الاسلام علامہ حامد رضاخان بریلوی (بیاضِ پاک)
شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتیٔ اعظم ہند علامہ مصطفیٰ رضا خان نوری بریلوی (سامان بخشش)
خلیفۂ اعلیٰ حضرت صدرالافاضل علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی(ریاضِ نعیم)
خلیفۂ اعلیٰ حضرت محدثِ اعظم سیدمحمد اشرف کچوچھوی(فرش پر عرش)
برادر اعلیٰ حضرت، مولانا حسن رضا خان (ذوق نعت)
خلیفۂ اعلیٰ حضرت مداح الحبیب علامہ جمیل الرحمٰن قادری رضوی بریلوی (قُبالۂ بخشش)
مفسرِ شہیر حکیم الامت مفتی احمدیار خان نعیمی(دیوانِ سالک)
حضور تاج الشریعہ علامہ مفتی اختر رضاخان ازہری بریلوی (سفینۂ بخشش) رحمھم اللہ علیھم اجمعین
امیرِ اہل سنت حضرت مولانا الیاس عطار قادری رضوی(وسائلِ بخشش)
شیخ الاسلام علامہ سید مدنی میاں اشرفی الجیلانی (بارانِ رحمت)
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here