اپنا کام بنتا ... میں جائے جنتا
حضرت سری سقتی رحمہ اللہ تعالی نے ایک بار الحمدللہ کہا تو 30 سال تک استغفار کرتے رہے!
کسی نے پوچھا کہ ایسا کیوں؟
آپ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص میرے پاس آیا اور کہا کہ بغداد میں آگ لگ گئی ہے جس سے مکانات وغیرہ جل گئے ہیں لیکن آپ کی دوکان بچ گئی ہے تو میں نے اس پر الحمدللہ کَہ دیا اور اس پر میں نادم ہوں کہ میں نے مسلمانوں کے نقصان کو نظر انداز کرکے اپنے فائدے کو دیکھ کر الحمدللہ کہا اسی وجہ سے میں 30 سال سے استغفار کر رہا ہوں۔
(رسالہ قشیریہ، اردو، ص74)
آج کل ہم اتنے خود غرض ہو چکے ہیں کہ اپنے مسلمان بھائیوں کو پہنچنے والے نقصان سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور یہ تک کَہ دیتے ہیں کہ اپنا کام بنتا...... میں جائے جنتا۔
ہمیشہ اپنا فائدہ دیکھنا اچھی بات نہیں ہے۔
دوسروں کو بھی دیکھ کر چلنا چاہیے چاہے وہ علم کا معاملہ ہو، مال کا معاملہ ہو یا تجارت ہو۔
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here