خواب میں بھی جہاد کی وصیت
حضرت عبداللہ بن جعفر طَیاَر اپنے والد کے مزار کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے۔ آپ کے والد جنگ موتہ میں سَنَہ 8 ہجری میں رومیوں سے جہاد کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ اپنے والد کے مزار پر آپ نے رات گزاری اور رات کو خواب میں والد محترم کی زیارت ہوئی۔
حضرت عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ والد محترم نے دو سبز رنگ کے حلے پہن رکھے ہیں، آپ کے سر پر تاج ہے، آپ کے دو پر بھی ہیں اور ہاتھ میں ایک تلوار ہے۔ آپ نے مجھے تلوار دیتے ہوئے فرمایا:
اے بیٹا اس تلوار کے ساتھ اپنے دشمنوں کو قتل کرو کیوں کہ یہ جو تم میرا مقام دیکھ رہے ہو یہ اسی جہاد کی بدولت ہے۔
(فتوح الشام، ذکر حدیث وقعۃ ابی القدس، ص94)
یہ تھے والد محترم جو وفات کے بعد بھی خواب میں آ کر جہاد کی ترغیب دیتے تھے۔
آج نہ والد اور نہ اولاد کو جہاد سے کوئی لینا دینا ہے۔ جہاد ہو نہ ہو یہ الگ بات ہے لیکن تیاری کچھ بھی نہیں ہے۔
اگر آج اس قدر جہاد کے موضوع کو ایک طرف نہ کیا جاتا تو حالات شاید کچھ اور ہوتے۔
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here