عبد مصطفی : بس ایک نام نہیں پہچان ہے


عبد مصطفی، یہ نام کسی شخص یا تنظیم کے لیے خاص نہیں بلکہ ہر سنی عبد مصطفٰی ہے۔

جس جس کے آقا مصطفی کریم ہیں وہ عبد مصطفی ہے۔


جیسے سب کہ خدا ایک ہے ویسے ہی

ان کا اُن کا تمھارا ہمارا نبی


عبد مصطفی ایک نام نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان پہچان ہے۔

خود کو عبد مصطفی کہنے سے کترانے والے اور اس میں شرک کا پہلو ڈھونڈنے والے خود ہی نشان دہی کر دیتے ہیں کہ وہ کس طرف ہیں۔


آپ خود کو عبد مصطفی کہیں، عبد مصطفی لکھیں، ہر سنی فخر کے ساتھ کہے کے ہاں میں عبد مصطفی ہوں۔


دیو کے بندوں سے ہمکو کیا غرض

ہم ہیں عبد مصطفی پھر تُجھ کو کیا


جو صرف عبداللہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور عبد مصطفی کہلانے میں جنھیں شرک نظر آتا ہے وہ جان لیکن کہ جب تک کوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا مالک نہ مانے تب تک وہ ایمان کی مٹھاس نہیں پا سکتا ہے۔


خوف نہ رکھ رضا ذرا، تُو تو ہے عبد مصطفٰی

تیرے لیے امان ہے تیرے لیے امان ہے


عبادتیں ضروری ہیں، انکار نہیں پر جب ہم عبد مصطفٰی ہیں تو،


ہم رسول اللہ کے جنت رسول اللہ کی


ہم سب عبد مصطفی ہیں، یہ نام ہمارا عقیدہ ہے، یہ نام ہماری پہچان ہے اور یہ نام ہمیں دوسروں سے الگ الگ کرتا ہے۔


عبد مصطفیٰ

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post