ابو بكر بن عفان، عثمانِ فاروق... 


جاحظ بیان کرتے ہیں کہ میں واسط گیا اور جمعہ کے دن سب سے پہلے جاکر جامع مسجد میں بیٹھ گیا تو میں نے ایک لمبی داڑھی والا آدمی دیکھا کہ اتنی لمبی داڑھی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ 

وہ دوسرے آدمی سے کَہ رہا تھا کہ سنت کو مضبوطی سے پکڑو تاکہ جنت میں داخل ہو جاؤ۔

اس نے پوچھا کہ وہ سنت کیا ہے؟ تو کہنے لگا کہ وہ سنت ابو بکر بن عفان، عثمان الفاروق، عمر الصدیق، علی ابن ابی سفیان اور معاویہ بن شیبان کے ساتھ محبت ہے۔


اس آدمی سے میں نے پوچھا کہ معاویہ بن شیبان کون ہے؟ تو کہنے لگا کہ یہ حاملین عرش میں سے ایک صالح آدمی ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا کاتب اور آپ کی بیٹی عائشہ کا شوہر ہونے کی بناپر آپ کا داماد ہے۔

(لا حول و لا قوۃ الا باللہ) 


(اخبار الحمقی والمغفلین لابن جوزی)


ایسا دین بیان کرنے والے آج بھی نظر آتے ہیں۔ ایک تو غلط بیانی کرتے ہیں اوپر سے اتنے اعتماد (کانفی ڈینس) کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ تھوڑی دیر کے لیے صحیح معلومات رکھنے والے کو بھی کنفیوز کر دیتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں ایسے لوگوں سے بچائے۔


عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post