چلیے دیکھ کر آتے ہیں دلہن کو
شادی کر کے جب کوئی نئی دلہن گھر لاتا ہے تو ایک بھیڑ اسے دیکھنے کے لیے پہنچ جاتی ہے کہ چلو دیکھتے ہیں کہ دلہن کیسی ہے
ارے جناب! جس کی دلہن ہے وہ دیکھے آپ کو کیا پڑی ہے؟
دیکھنے والوں کے ساتھ ساتھ دکھانے والوں کو بھی خوب شوق ہوتا ہے تاکہ ان کی تعریف ہو۔
دلہن ایک کمرے میں ہے وہاں محلے کے لوگ، دولہے کے دوست پھر اگر دولہے کا بھائی ہے تو اس کے دوست سب بھابھی بھابھی کرتے ہوئے تحفے اور لفافہ لیے اپنا چہرہ شریف اٹھائے چلے آتے ہیں اور پھر باتیں ہوتی ہیں ہنسی مذاق بھی عام بات ہو گئی ہے۔
کچھ زیادہ پڑھے لکھے لوگ یہ کرتے ہیں کہ دلہن اور دولہے کو کھلے عام سب کے سامنے ایک بڑے ہال میں دو بڑی کرسیاں منگوا کر بیٹھا دیتے ہیں تاکہ دیکھنے والے جی بھر کے دیدار کریں، Selfies لیں اور ویڈیوز بنائیں۔
ایسے لوگوں کے اندر یا تو غیرت سو گئی ہے یا یہ سب روکنے کی ہمت نہیں رکھتے۔
ضروری ہے کہ ہم اس ناجائز طریقے پر روک لگائیں اور لوگوں کو چاہے برا لگے یا بھلا اپنی دلہن کو اپنی دلہن کی طرح ہی رکھیں نہ کہ بازار میں بکنے والی کسی چیز کی طرح کہ جو آتا ہے دیکھ کر چلا جاتا ہے۔
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here