ریپ سانگس (Rap Songs) اور نعت


نعت سننے سے عشق رسول میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ ایک عبادت بھی ہے پر اسے بھی کچھ لوگوں نے کھیل کود کا سامان بنا لیا ہے! 

کچھ نعت پڑھنے والے گانوں کی طرز کو اپناتے ہیں اور کچھ ریپ (Style) میں نعت پڑتے ہیں؛ ان سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔


بحرالعلوم علامہ مفتی عبدالمنان اعظمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ اشعار اور گیتوں کے مختلف وزن اور بحریں ہوتی ہیں جن میں ہر قسم کے مضمون کو نظم کیا جا سکتا ہے اور مختلف لہجے اور دھن میں گایا جاسکتا ہے اس لیے کوئی قاعدۂ کلیہ نہیں بتایا جا سکتا کہ فلاں فلاں طرز پر نعت پڑھنی چاہیے اور فلاں پر نہیں! 

ہاں نعت شریف کے لیے پروقار اور سنجیدہ لب و لہجہ ہونا چاہیے اور غیر مہذب لب و لہجے سے پرہیز کرنا چاہیے۔


(فتاوی بحر العلوم، ج5، ص329)


مفتی محمد قاسم ضیاء القادری لکھتے ہیں کہ مشہور گانوں کی طرز پر نعت پڑھنا منع ہے لہٰذا اس سے احتراز کیا جائے

ہاں اگر کسی نے نعت پر کوئی اور طرز لگائی اور بعد میں کسی نے اسی طرز پر گانا گایا تو اب اس طرز پر نعت پڑھنے میں ہرج نہیں۔


(فتاوی یورپ و برطانیہ، ص385)


عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post