آپ ہی فیصلہ کریں

میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے تعلق سے اس حقیقت کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ امتِ مسلمہ ایک لمبے عرصے سے حضور علیہ السلام کا میلاد منا رہی ہے اور اس پر آج بھی لاکھوں کروڑوں مسلمانوں کا عمل ہے۔ سینکڑوں سال پہلے کے فقہا اور محدثین نے اس پر کتابیں تک لکھیں اور اہل سنت وجماعت میں اس پر کسی کو اختلاف نہیں تھا لیکن پھر ایک گروہ آیا اور اسے بدعت، حرام اور گمراہی کہنے لگا! اس پر عمل کرنے والے دنیا بھر کے مسلمانوں کو بدعتی اور گمراہ کہا گیا! 
اب ہم آپ پر ہی فیصلہ چھوڑتے ہیں کہ بتائیں امت میں فتنہ کس نے پیدا کیا؟

اہل انصاف اس بات کا اعتراف ضرور کریں گے کہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کو بدعت اور گمراہی بتانے والے اس امت میں فتنہ فساد پھیلانے والے ہیں اور خود گمراہ ہو چکے ہیں۔ یہ گنے چنے لوگ جنھیں آئے ابھی ہفتہ ہفتہ آٹھ دن نہیں ہوئے، پوری امت مسلمہ کو نہ صرف گمراہ بتا رہے ہیں بلکہ ان کی اپنے نبی ﷺ کے ساتھ محبت کو گالی دے رہے ہیں اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو تکلیف پہنچا رہے ہیں، ان کا دل دکھا رہے ہیں اور اپنی ہٹ دھرمی کو حق کا نام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالی سے ہم عافیت طلب کرتے ہیں اور ایسے فتنوں سے اُس کی پناہ چاہتے ہیں۔

عبدِ مصطفیٰ

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post