انسٹا گرام پر مسلم لڑکیوں کی بری حالت
ایک گانا مشہور ہوا یعنی ٹرینڈ میں آ گیا، پھر اس پر رِیلس (Reels) بننا شروع ہوئیں، ایک دن بھی ٹھیک سے نہیں گزرا تھا کہ ایک لاکھ سے زیادہ وڈیوز (Videos) بن گئیں! اس بھیڑ میں ہزاروں مسلم لڑکیاں اس طرح موجود ہیں کہ ہر تین سے چار وڈیوز کے بعد کوئی ایک مسلم لڑکی بے حیائی کو فروغ دیتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ حالت یہ ہے کہ ہم جو اندازہ لگائیں گے اس سے کہیں زیادہ مسلم لڑکیاں انسٹا گرام پر اپنی حدیں پار کر رہی ہیں۔
یہ وہ لڑکیاں ہیں جنھیں ماں باپ نے پڑھنے کے لیے گھر سے باہر بھیجا ہے لیکن یہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے کام کر رہی ہیں۔ نقاب اور حجاب کی آڑ میں پردے کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ ماں باپ تو اندھے بنے بیٹھے ہیں جنھیں کچھ خبر ہی نہیں یا شاید سب کچھ جانتے ہوئے انجان بننا چاہتے ہیں۔
یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے عوامی سطح پر آ کر محسوس کیا جا سکتا ہے۔ جلسے کے منبر پر بیٹھ کر دیکھنے سے سب ہرا بھرا نظر آتا ہے۔ نعرے اور جذباتی ماحول سے لگتا ہے کہ سب ٹھیک چل رہا ہے لیکن حالات بہت برے ہیں۔ ایسے میں ہمارے علما اور مفکرین قوم کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں لہذا گزارش ہے کہ اپنا حصہ شامل کریں اور جس طرح ہو سکے ان موضوعات پر بات کریں۔
عبد مصطفی
Post a Comment
Leave Your Precious Comment Here