کتابیں جمع کریں

آپ اگرچہ عالم نہیں یا کتابیں پڑھ نہیں پاتے، پھر بھی کتابیں جمع کریں۔ لوگ اپنی اولاد کے لیے مال کماتے ہیں پھر اسے جمع کرتے ہیں، بڑے عالی شان گھر بناتے ہیں حالانکہ اس قدر انھیں ضرورت نہیں ہوتی لیکن چاہتے ہیں کہ ہماری نسلیں اس سے فائدہ اٹھائیں۔ اسی طرح کتابوں کو بھی اپنے گھروں میں جمع کریں۔ کتابیں اگر گھر میں ہوں گی تو پڑھی جائیں گی۔ کتابوں کی موجودگی کئی جہتوں سے فائدہ مند ہے۔

ہر موضوع پر، ہر زبان میں کتابیں منگوائیں۔ کتابوں کی تلاش میں رہیں۔ اپنے بچوں کو دینی کتابیں پڑھنے کا ذہن دیں۔ شروع سے ہی مطالعے کی عادت ڈالیں۔ اس سے قوم میں ایک انقلاب آ سکتا ہے۔

دیکھا جاتا ہے کہ اکثر لوگوں نے صحیح سے دس بیس کتابیں بھی پڑھی نہیں ہوتیں۔ اسی وجہ سے نہ علم ہوتا ہے اور نہ شعور؛ فکر بھی اچھی نہیں ہوتی کیوں کہ مطالعے سے ہی فکر کی بھی تعمیر ہوتی ہے۔

ہمیں کم از کم روزانہ چالیس صفحے پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اسے ہم "چالیسواں" کا نام دیتے ہیں۔ اب آپ روزانہ چالیسواں کریں۔ یہ ایک بہترین آغاز ہوگا۔ کیا آپ تیار ہیں چالیسواں کرنے کے لیے؟ اگر ہاں تو فوراً کتابوں کا انتخاب کریں اور روزانہ چالیس صفحے پڑھیں۔ آئیے اس "مشن چالیسواں" کو فروغ دیں اور دین میں ایک اچھے کام کا آغاز کریں۔

عبد مصطفی
محمد صابر قادری
دسمبر ١٥، ٢٠٢٣

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post